کراچی آپریشن سست نہیں ہوا،سندھ میں قیام امن اولین مقصدہے،ڈی جی رینجرز

SAMAA | - Posted: Jan 31, 2016 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 31, 2016 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دشمن کم ہوں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ان کی سیٹنگ ہوگئی، کراچی آپریشن کسی قیمت پر سست نہیں ہوا،سندھ بالخصوص کراچی کو پُرامن بنانا ہمارا مشن ہے۔ حب میں ہونے والی...

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ دشمن کم ہوں تو کارروائیاں بھی کم ہوتی ہیں، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ان کی سیٹنگ ہوگئی، کراچی آپریشن کسی قیمت پر سست نہیں ہوا،سندھ بالخصوص کراچی کو پُرامن بنانا ہمارا مشن ہے۔

حب میں ہونے والی کار ریلی کے آخری دن شرکت کے موقع پر ڈرائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ اور طاقت ہیں، پاکستانی قوم کھیلوں سے محبت کرتی ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں امن ہماری ترجیح ہے، حب کار ریلی کا مقصد لوگوں میں خوف کو کم کرنا ہے، ہمیں اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں پر نظر رکھیں جو مشکوک ہوں۔

مزید پڑھیںکراچی سے 3روز قبل طالبان جنگجو محسود کو گرفتار،ڈی جی رینجرز

ڈی جی رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کراچی آپریشن سست ہوگیا، دہشت گرد کم ہونگے تو ہماری کارروائیاں بھی کم ہونگی، کارروائیاں کم ہوں تو کہا جاتا ہے کہ ان کی سیٹنگ ہوگئی، کراچی آپریشن کسی قیمت پر سست نہیں ہوا، سندھ بالخصوص کراچی کو پُرامن بنانا ہمارا مشن ہے، امن تباہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

کار ریلی میں شرکت کے موقع پر میجر جنرل بلال اکبر نے بھی حصہ لیا، انہوں نے بائیس کلومیٹر کا فاصلہ بتیس منٹ میں طے کیا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube