Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

سربراہ پاک بحریہ کی ملائیشین اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

SAMAA | - Posted: Jan 18, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 18, 2016 | Last Updated: 6 years ago

pakistan navyاسلام آباد / جکارتا : پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے رائل ملائیشیاء کے منسٹر آف ڈیفنس، چیف آف ڈیفنس فورسز اور نیول چیف سے ملاقاتیں کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے ملائیشیاء کے منسٹر آف ڈیفنس جناب ہشام الدین، چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل ذولکفیلی بن محمد ذِن اور رائل ملیشین نیوی کے چیف ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدرُدِّین سے ملاقاتیں کیں۔

pakistan navy

ملیشین نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر رائل ملیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدرُدِّین نے ایڈمرل محمد ذکاءاللہ کا استقبال کیا، اس موقع پر ملائیشن فورسز کی جانب سے ایڈمرل ذکا اللہ کو اعزازی سلامی پیش کی گئی۔

بعد ازاں ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے رائل ملیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل احمد قمرالزمان احمد بدرُدِّین سے ملاقات کی، ملاقات میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور عزم بشمول کمبائن میری ٹائم کمپین پلان اور بحری قزاقی کو روکنے کے آپریشنز، کثیرالقومی ٹاسک فورسز سی ٹی ایف 150-اور151کی کمانڈ بھی زیر بحث آئے۔

pakistan navy

ملائیشیا کے دورے پر موجود سربراہ پاک بحریہ نے منسٹر آف ڈیفنس اور چیف آف ڈیفنس فورسز سے بھی ملاقاتیں کیں، اس دوران باہمی دلچسپی کے مختلف اُمور اور باہمی دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے باہمی احترام اور ہم آہنگی کی بنیاد پر پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان قائم مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔ سماء

pakistan navy

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube