ہوم   >  پاکستان

دہشت گردوں کی شادیاں کرانے والی خواتین کے نیٹ ورک کا پتا چل گیا

4 years ago

کراچی: دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی بات ہوئی پرانی ۔ کنوارے دہشت گردوں کی شادیاں کرانے والی خواتین کا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ انکشاف کیا سی ٹی ڈی کےانچارج راجہ عمرخطاب نے۔ کہتے ہیں گرفتار ملزم خالد یوسف کی اہلیہ اس مضبوط نیٹ ورک کی سرپرست ہے ۔ راجہ عمرخطاب ،...





کراچی: دہشت گردوں کےسہولت کاروں کی بات ہوئی پرانی ۔ کنوارے دہشت گردوں کی شادیاں کرانے والی خواتین کا نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے ۔

یہ انکشاف کیا سی ٹی ڈی کےانچارج راجہ عمرخطاب نے۔ کہتے ہیں گرفتار ملزم خالد یوسف کی اہلیہ اس مضبوط نیٹ ورک کی سرپرست ہے ۔

راجہ عمرخطاب ، انچارج سی ٹٰی ڈی کے مطابق، یہی نہیں سعد عزیزعرف ٹن ٹن کی اہلیہ اور ساس ، مفتی توصیف کی اہلیہ اور دیگرخواتین بھی نیٹ ورک میں سرگرم ہیں۔

راجہ عمرخطاب کے مطابق، خالد یوسف باری کی اہلیہ نے ایک ادارہ الذکرہ اکیڈمی کے نام سے بنا رکھا ہے ۔

جہاں بیس سے زائد صاحب حیثیت خواتین شامل ہیں ، جوتدریس کی آڑ میں ذہن سازی کرتی ہیں ۔ اور دہشتگرد تنظیموں کیلئے چندہ کی صورت میں فنڈزبھی جمع کرتی ہیں ۔

سی ٹی ڈی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ خالدیوسف کی اہلیہ خواتین میں داعش سے متعلق وڈیوز بھی تقسیم کرتی ہیں ۔

نیٹ ورک کی نگرانی جاری ہے جلد مزیدگرفتاریاں بھی کی جائیں گی۔ سماء
 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں