‘دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کیساتھ مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا’

SAMAA | - Posted: Dec 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

Ashraf-Ghani

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے ساتھ مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا ہے۔

جمعہ کو دارالحکومت کابل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغان طالبان سے امن مذاکرات آئندہ چند ہفتوں میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکہ اور چین نے بھی تعاون کا یقین دلایا ہے، ہم افغانستان میں امن کیلئے کوشاں ہیں جس کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے گا۔

افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان مثبت اور کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ہمارا مشترکہ مسئلہ ہے لہذا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور افغانستان کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube