وزیراعظم نواز شریف کل سرکاری دورے پر ترکمانستان روانہ ہونگے

SAMAA | - Posted: Dec 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

pm-nawaz

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف ہفتہ 12 دسمبر کو ترکمانستان روانہ ہونگے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کو اس دورے کی دعوت ترکمانستان کے صدر نے دی تھی۔

وزیراعظم دورے کے دوران اشک آباد میں منعقد ہونے والی ترکمانستان کی خودمختاری کے 20 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریبات میں شرکت کرینگے جس میں وزیراعظم پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان ترکمانستان، افغانستان، پاکستان، انڈیا (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

افتتاحی تقریب میں وزیراعظم پاکستان، افغان صدر، ترکمانستان کے صدر سمیت بھارت کے نائب صدر شرکت کرینگے۔ تاپی منصوبے کے تحت پاکستان، ترکمانستان سے 1325 ایم ایم سی ایف ڈی گیس حاصل کرے گا جس سے ملک میں گیس کی قلت پر قابو پایا جا سکے گا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان ترکمانستان کے صدر کے ساتھ ملاقات بھی کرینگے جس میں خطے امن، دفاع سمیت سیکیورٹی کے معاملات اور دو طرفہ تعاون اور تجارت بڑھانے کے حوالے سے بات کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اپنے دورے کے دوران ترکی کے صدر سے بھی ملاقات کرینگے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube