Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سرتاج،سوراج ملاقات،مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago

Sushma Sartaj Nat 09-12

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت کا تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے مذاکراتی عمل کی بحالی پر اتفاق ہوگیا، سرتاج عزیز اور ششما سوراج ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں پاک بھارت جامع مذاکرات کا نئے سرے سے آغاز کا فیصلہ

ملاقات میں بھارتی وزیر خارجہ امور اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے دہشت گردی کی مذمت اور اس کے خاتمے کیلئے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بھارت کا ”جامع دو طرفہ مذاکراتی عمل“ کے نئے نام کے تحت اپنے تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت اور انہیں طے کرنے کیلئے گفت و شنید کا عمل بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز کو میٹنگز کے طریقہ ہائے کار اور شیڈول تیار کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

مزید پڑھیں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

سشما سوراج نے بدھ کو وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپوزٹ ڈائیلاگ کے عمل اور بحال شدہ مذاکراتی عمل کے تمام تر ڈھانچے کو جامع دو طرفہ مذاکراتی عمل کی نئی ہیئت میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریز کو نئے متفقہ جامع دو طرفہ مذاکراتی عمل کے تمام ڈھانچہ جات کی میٹنگز کے طریقہ ہائے کار اور شیڈول تیار کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے بینکاک (تھائی لینڈ) میں قومی سلامتی کے اپنے مشیران کی کامیاب ملاقات کے بعد مذاکراتی عمل کی بحالی پر اتفاق کیا ہے۔

بھارت کی وزیر خارجہ امور سشما سوراج نے بدھ کو یہاں ہارٹ آف ایشیا استنبول پراسس کی پانچویں وزارتی کانفرنس میں بھارتی وفد کی قیادت کی۔

انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے ساتھ ملاقات اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کے ساتھ گفت و شنید کی۔ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ امور اور وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے دہشت گردی کی مذمت اور اس کے خاتمے کیلئے تعاون کا عزم ظاہر کیا۔

انہوں نے دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیران کے بنکاک میں دہشت گردی اور سلامتی سے متعلق ایشوز پر کامیاب مذاکرات کو نوٹ کیا اور فیصلہ کیا کہ قومی سلامتی کے مشیران دہشت گردی سے متعلقہ تمام ایشوز پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ بھارت کی جانب سے ممبئی ٹرائل کو تیزی سے جلد مکمل کرنے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی۔
joint statement
دونوں اطراف نے جامع (کمپری ہنسو) دو طرفہ مذاکرات پر اتفاق کیا اور خارجہ سیکرٹریوں کو امن و سلامتی، اعتماد سازی اقدامات، جموں و کشمیر، سیاچن، سرکریک، وولربیراج/تلبل نیوی گیشن پراجیکٹ ، اقتصادی و تجارتی تعاون، انسداد دہشت گردی، نارکوٹکس کنٹرول، انسانی ہمدردی کے امور، عوامی سطح پر تبادلوں اور مذہبی سیاحت سمیت ڈائیلاگ کے تحت اجلاسوں کے طریقہ ہائے کار اور شیڈول وضع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube