Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک بھارت جامع مذاکرات کا نئے سرے سے آغاز کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت نے باضابطہ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کردیا، بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کا کہنا تھا کہ جامع مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔ اسلام آباد میں سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کے ساتھ مشترکہ پریس...

اسلام آباد : پاکستان اور بھارت نے باضابطہ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کردیا، بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کا کہنا تھا کہ جامع مذاکرات کی دوبارہ بحالی پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق ہو گیا ہے۔

اسلام آباد میں سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں خطاب میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باضابطہ طور پر مذاکرات بحال ہوگئے ہیں، بھارتی پارلیمنٹ میں جاکر اپنا بیان دونگی، دونوں ممالک کے سیکریٹریز خارجہ نئے سرے سے تعلقات کا جائزہ لیں گے، جب کہ تمام تصفیہ طلب تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیںہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

joint statement

مزید پڑھیں : ششما نے مودی کا اہم پیغام نواز شریف کو پہنچا دیا

ملاقات اور دوطرفہ بات چیت کے جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان اور بھارت دونوں نے دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے، اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مقبوضہ کشمیر پر بھی بات چیت ہوگی، جامع مذاکرات میں سیاچن، سر کریک، وولر بیراج اور سی بی ایم بھی شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بھارت کو ممبئی حملہ کیس کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی، جب کہ دونوں ممالک نے انسانی حقوق، تجارتی تعلقات، عوامی رابطے بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل کیے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں ششما سوراج کا کہنا تھا کہ جامع مذاکرات بحال ہونے کے بعد نئے مسائل بھی مذاکرات کا حصہ بن سکتے ہیں۔ پاک بھارت وزرائے خارجہ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات ہوئی، مذاکرات کا طے شدہ وقت ایک گھنٹہ تھا۔

میڈیا سے دو منٹ کی مختصر بات چیت کے بعد بھارتی وزیر خارجہ کسی بھی سوال کا جواب دیئے بغیر چلی گئیں۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز سے متعلق سوال پوچھنے والے صحافی انتظار ہی کرتے رہے اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اپنی بات کہہ کر چلتی بنیں۔ کوریج کیلئے موجود میڈیا کے بیٹھنے کا انتظام نہیں تھا، مناسب جگہ نہ ہونے کے باعث بھارتی صحافی بھی زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہوگئے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube