افغان صدر کی اسلام آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

SAMAA | - Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Dec 9, 2015 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کےلئے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان صدر کا استقبال کیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ طیارے سے باہر آتے...

اسلام آباد: افغانستان کے صدر اشرف غنی ہارٹ آف ایشیاء کانفرنس میں شرکت کےلئے بدھ کی صبح اسلام آباد پہنچے تو نور خان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔

وزیراعظم محمد نواز شریف نے افغان صدر کا استقبال کیا ۔ دونوں رہنماﺅں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ طیارے سے باہر آتے ہی افغان صدر کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی اور تینوں مسلح افواج کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ افغان صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

000_Del8389392-598x480

اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر برائے ریاستیں وسرحدی علاقہ جات عبدالقادر بلوچ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مسلح افواج کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایجنسی/سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube