Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

خاتون صحافی قتل کیس؛ پولیس کا ملزمان کی تلاش کیلئے پنجاب جانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Nov 13, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 13, 2015 | Last Updated: 6 years ago

BREAKING SADAF MURDER KHI  20-10

کراچی : کراچی پولیس نے پی آئی کالونی میں خاتون صحافی کو قتل کرنیوالے ملزمان میاں بیوی کی تلاش کیلئے پنجاب جانے کا فیصلہ کرلیا، وزارت داخلہ کی اجازت کے بعد 3 افسران پر مشتمل پولیس ٹیم جلد لاہور روانہ ہوگی۔

پی آئی بی کالونی میں 20 اکتوبر کو گھریلو ملازم میاں بیوی نے بے دردی سے خاتون صحافی صدف کو قتل کردیا تھا، وزارت داخلہ سندھ نے پولیس کو ملزمان کی تلاش کیلئے پنجاب جانے کی اجازت دے دی، 3 افسران پو مشتمل ٹیم جلد لاہور روانہ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پولیس ٹیم لاہور میں محکمہ داخلہ پنجاب سے رابطہ کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے اجازت لے گی جس کے بعد تفتیشی ٹیم جنوبی پنجاب روانہ ہوگی۔

گھریلو ملازم میاں بیوی نے پی آئی بی میں رہائش پذیر خاتون صحافی صدف کو ڈکیتی کے دوران بے دردی سے قتل کردیا تھا، مقتولہ اپنے والد کے گھر 2 بیٹیوں کے ساتھ رہتی تھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube