کراچی: کراچی میں رینجرز نے لائنزایریا میں سرچ آپریشن کے دوران سیاسی جماعت کے تین کارکنوں کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔
رینجرز نے رات گئے لائنزایریا سیکٹر دو میں سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں اور سیاسی جماعت کے دفتر کی تلاشی لی۔ اس دوران دفتر کے اطراف سے تین افراد کو حراست میں لیا جن کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔
فرئیر پولیس نے کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈالمیا اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس مقابلے ہوئے جہاں سے 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے، جن سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔ سماء