Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیاچن میں بھارتی فوج کی موجودگی سےماحول پربرےاثرات پڑرہےہیں،سرتاج

SAMAA | - Posted: Nov 2, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 2, 2015 | Last Updated: 5 years ago

sartaj

اسلام آباد : مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے موسمیاتی تبدیلی کو دہشت گردی سے بڑا خطرہ قرار دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ سیاچن میں بھارتی افواج کی بڑی تعداد میں موجودگی سے ماحول پر برے اثرات پڑ رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے نئے عالمی معاہدے کی ضرورت ہے، موسم جنوبی ایشیا میں ہمالیہ، ہندوکش اور دیامیر کی وجہ سے تمام ممالک میں مشترکہ ہے، سیاچن کے قدرتی ماحول میں دخل اندازی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی موجودہ دور کا سب سب سے اہم مسئلہ ہے اور دہشت گردی سے بڑا خطرہ ہے، خدشہ ہے کہ دو ہزار پچاس تک دنیا کے کئی گلیشیئر غائب ہو جائیں گے، انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچنے کے لیے نیا ٹیکس لگانے کی تجویز دی، اس فنڈ سے حاصل ہونے والی رقم اقوام متحدہ کے گرین فنڈ میں جمع کرائی جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube