Friday, September 18, 2020  | 29 Muharram, 1442
ہوم   > پاکستان

پی ایس او کے سینئر جی ایم نوید زبیری کا 25 اکتوبر تک ریمانڈ منظور

SAMAA | - Posted: Oct 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل کے گرفتار سینئر جی ایم نوید زبیری کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 25 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ پی ایس او کے گرفتار سینیئر جی ایم نوید عالم زبیری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، ماتحت...

کراچی : پاکستان اسٹیٹ آئل کے گرفتار سینئر جی ایم نوید زبیری کا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 25 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پی ایس او کے گرفتار سینیئر جی ایم نوید عالم زبیری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، ماتحت عدالت نے نوید زبیری کا 25 اکتوبر تک ریمانڈ منظور کرلیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور

کروڑوں روپے خورد برد  کے الزامات ہیں، مقدمے میں ملوث آئل کمپنیز مالکان ناصر منیر اور رفیق اسماعیل کو بھی گرفتار کرنا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق آڈٹ کے دوران پتا چلا کہ ملزم نے من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے، 75 فیصد رقم پیشگی ادا کر دی جاتی تھی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ نوید عالم زبیری نے یہ کام اکیلے نہیں کیا، پی ایس او کے دیگر افسران نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

جی ایم پی ایس او نے عدالت میں تشدد کی شکایت کی، مجسٹریٹ نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو تفتیشی افسر تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube