Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

پی آئی بی میں لرزہ خیزواردات،سماء کی سابق ملازمہ،دوبچیوں کی والدہ صدف قتل

SAMAA | - Posted: Oct 20, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 20, 2015 | Last Updated: 6 years ago

کراچی : شہر قائد کے گنجان آباد علاقے پی آئی بی کالونی میں سفاک قاتلوں نے سماء کی سابق ورکر اور بیوہ خاتون کو بھی نہ چھوڑا، گھر کے ملازمین مقتولہ صدف اختر کو بے دردی سے قتل کرکے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔ کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دن دیہاڑے...

کراچی : شہر قائد کے گنجان آباد علاقے پی آئی بی کالونی میں سفاک قاتلوں نے سماء کی سابق ورکر اور بیوہ خاتون کو بھی نہ چھوڑا، گھر کے ملازمین مقتولہ صدف اختر کو بے دردی سے قتل کرکے قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔


کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دن دیہاڑے سفاک ملزمان نے قتل کی ایسی لرزہ خیز داستاں رقم کی کہ انسانیت شرما جائے، پیر الہی بخش کالونی میں رہائش پذیر بیوہ خاتون اور دو کم سن بچیوں کی ماں صدف اختر کو گھریلو ملازمین نے بے دردی سے قتل کردیا۔

قتل کے روز مقتولہ صدف اختر ضعییف والد کے ہمراہ اپنے گھر پر تھیں، پولیس کے مطابق مقتولہ کو صبح نو بجے کے قریب قتل کیا گیا، مقتولہ کے سر پر کند آلہ سے  وار کئے گئے، جائے وقوعہ پر مقتولہ کی لاش خون سے لت پت پائی گئی۔

پولیس نے گھر سے آلہ قتل برآمد کرلیا، قاتلوں نے گھر کی بھی تلاشی لی اور قیمتی اشیاء لے کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کو ڈکیتی میں مزاحمت کا شاخسانہ قرار دیا ہے، جب کہ واردات کے بعد سے ملازم ندیم اور اس کی بیوی نفیسہ فرار ہیں۔

صدف اختر بحیثیت صحافی طویل عرصہ اے آر وائی نیوز اور سماء ٹی وی سے وابستہ رہیں، تاہم گھریلو ذمہ داریوں اور بیٹیوں کی پڑھائی کے باعث ملازمت کو خدا حافظ کرکے گھر تک محدود ہوگئیں تھیں۔ شادی کے صرف چند سال بعد ہی بیوہ ہونیوالی صدف اپنی کم سن بچیوں اور ضعیف والد کا واحد سہارا تھیں۔

وہ زندگی سے بھرپور آنکھیں، وہ مترنم آواز، وہ ہر دلعزیز شخصیت، جو ہر وقت دوسروں کی مدد کو تیار رہتیں، زندگی کے تھکا دینے والے مسائل کے باجود ہر وقت ہمیشہ اللہ کا شکر بچا لاتی، بڑھ کر لوگوں کی مدد کو آتیں، محفل کی جان ، گھر کا مان ، بچوں کا سہارا، سب کو ایک دم روتا چھوڑ کر منوں مٹی تلے سو گئیں۔ سماء

وہ چاند چہرہ تو بجھ گیا ہے

ستارہ آنکھیں تو سو گئی ہیں

وہ زلفیں بے سایہ ہو گئی ہیں

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube