پشاور : بڈھ بير حملے ميں محکمہ داخلہ کو ايس ايم ايس کے ذريعے غلط معلومات فراہم کرنے والا دہشت گرد گرفتار، جب کہ سعودي عرب سے واپس آنا والے دہشت گرد کو ائير پورٹ سے گرفتار کر ليا گيا۔
پشاور محکمہ انسداد دہشت گردي نے دو اہم دہشت گردوں کو گرفتار کرکے نامعلام مقام پر منتقل کر ديا ، سی ٹی ڈی کے مطابق ايک دہشت گرد نے بڈھ بير حملے ميں محکمہ داخلہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے غلط معلومات فراہم کرنے کی کوشش کی اور اپنے آپ کو القاعدہ (ٹي ٹي پي مہمند ايجنسي) کا ترجمان ظاہر کيا تھا۔
پی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرا دہشت گرد سعودي عرب سے واپسي پر ائيرپورٹ کی حدود میں گرفتار کيا گيا، ملزم عزيز شموزئي پوليس چوکي سميت ديگر حملوں ميں ملوث تھا۔ سماء