Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

شیوسینا کی پاکستانیوں کیخلاف کارروائیاں افسوسناک ہیں، دفتر خارجہ

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2015 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت میں شیوسینا کی کارروائیوں کو افسوسناک قرار دے دیا، کہتے ہیں اُمید ہے بھارت میں آئندہ پاکستانیوں کیخلاف واقعات نہیں ہوں گے۔ وزیراعظم، امریکی صدر کو اقتصادی پالیسی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر بریف کریں گے۔

اسلام آؓباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات چاہتے ہیں، کشمیر پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حربیار مری کی بھارت میں موجودگی کی تردید آچکی ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے غیر ریاستی عناصر کو امداد فراہم کررہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارت کیخلاف 3 ڈوزئیر دیئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ میاں نواز شریف 20 سے 23 اکتوبر تک امریکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کی امریکی صدر اوباما سے اہم ملاقات ہوگی، وہ اقتصادی پالیسی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر بریف کریں گے، وزیراعظم امریکی صدر کو خطے کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ گیتا کی واپسی کے حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، بھارتی ہائی کمیشن کے جواب کا انتظار ہے، بھارت نے گیتا کی واپسی کے بندوبست کے حوالے سے آگاہ کرنا ہے۔

انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حقوق کے حق میں ہمیشہ آواز اٹھاتا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بار پھر داعش کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube