Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ضمنی الیکشن حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہے، پی ٹی آئی رہنماء

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

لاہور : تحريک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور کہتے ہيں آج کا اليکشن حکومت کیخلاف ريفرنڈم ہے، فوج کی موجودگی سے دھاندلی کا امکان کم ہوگيا ہے۔ جہانگير ترين کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہار کا ڈر تھا، اس لئے اين اے 154 پر اسٹے آرڈر لے ليا۔ لاہورميں سماء سے بات کرتے ہوئے...

لاہور : تحريک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور کہتے ہيں آج کا اليکشن حکومت کیخلاف ريفرنڈم ہے، فوج کی موجودگی سے دھاندلی کا امکان کم ہوگيا ہے۔ جہانگير ترين کا کہنا ہے کہ حکومت کو ہار کا ڈر تھا، اس لئے اين اے 154 پر اسٹے آرڈر لے ليا۔

لاہورميں سماء سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء چوہدری سرور نے لاہوریوں سے کہا کہ انصاف کے حصول کیلئے نکلیں اور ووٹ ڈالیں، امید ہے این اے 122 کے عوام رات کو اچھا نتیجہ دیں گے، فوج کی موجودگی میں دھاندلی نہیں ہوگی، مقابلہ پی ٹی آئی اور ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے درمیان ہے۔

جہانگیر ترین نے اس موقع پر کہا کہ این اے 122 میں کامیابی پی ٹی آئی کی ہوگی، اُمید ہے لوگوں کو اپنی رائے دینے کا موقع ملے گا، ہمارے حوصلے بلند ہیں، نتائج اچھے ہوں گے۔

وہ بولے کہ صورتحال اچھی ہے، لوگ ووٹ ڈالنے کیلئے نکل رہے ہیں، عوام کو صاف پانی، تعلیم اور بنیادی سہولتیں میسر نہیں، عوام ن لیگ کی خراب پالیسی کا جواب دیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube