Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جیت کا عزم، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے، ایاز صادق

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

    لاہور : سردار ایاز صادق فتح کیلئے پُر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نتائج قبول کروں گا، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے۔ این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے صبح سویرے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، درجنوں حامیوں کے ہمراہ پولنگ...

   

لاہور : سردار ایاز صادق فتح کیلئے پُر عزم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ نتائج قبول کروں گا، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے۔

این اے 122 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے صبح سویرے ہی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا، درجنوں حامیوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن جانے سے قبل بکروں کا صدقہ بھی دیا۔

ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا، رات کو تسلی سے سویا تھا، آج عید کا سماں لگ رہا ہے، کامیابی کیلئے پُر امید ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ بہت بہتر نتائج آئیں گے، انتخابی نتائج قبول کروں گا، اُمید ہے عمران خان شکست کے بعد نہیں روئیں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الزام لگایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے مسلح جتھے منگوائے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube