Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

این اے 122 سمیت 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

لاہور : اين اے 122 کے بڑے معرکے کا آغاز ہوگیا، کون فاتح ہوگا، کس کو شکست ہوگی فيصلہ آج ہوجائے گا، نون ليگ کے متوالے اور کپتان کے کھلاڑی دونوں ہی جيت کیلئے پُرعزم ہيں۔

پنجاب میں قومی اسمبلی کے 2 اور صوبائی اسمبلی کے ایک حلقے پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے، این اے 122 پر کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے جہاں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان آمنے سامنے ہیں۔ این اے 144 اوکاڑہ اور پی پی 147 پر بھی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے۔

کسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوج کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پر جوان تعینات ہیں جبکہ پولنگ بوتھ میں سی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں، حلقے کے 284 پولنگ اسٹیشنز میں سے 80 کو حساس قرار دے دیا گیا ہے، رینجرز کی 2 کمپنیاں جبکہ افواج پاکستان کی 5 بٹالین ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہر میں موجود ہے۔

پولیس حکام کے مطابق این اے 122 میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے حلقہ ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے، دہشت گردی اور نقص امن کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

پولنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل تک کپتان کی کيمپ ميں گہما گہمی اپنے عروج پر ہے اور کھلاڑی ميدان مارنے کیلئے پُراميد نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب نون ليگ کے شير بھی اياز صادق کی ہيٹ ٹرک کی آس لگائے بيٹھے ہيں اور تحريک انصاف کو ايک بار پھر شکست دينے کا دعویٰ کيا جارہا ہے۔

دونوں جماعتوں نے ووٹروں پولنگ اسٹیشن تک لانے کیلئے گاڑيوں کا انتظام کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہوری اس بار کس کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube