Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

این اے122،گھڑی کی ٹک ٹک کیساتھ ڈھڑکنیں بےقابو،میدان کس کا،فیصلہ آج

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago

لاہور: شہر لاہور کی گلی گوچوں میں رات گئے چاند رات کا سماں رہا، اين اے ايک سو بائيس ميں کون فاتح ہوگي، کس کو شکست ہوگي، فيصلہ آج ہوگا،ن ليگ کے متوالے اور کپتان کے کھلاڑي دونوں ہي جيت کے لئے پرعزم ہيں، لاہور کی سياسي سرگرميوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ گھڑي...

لاہور: شہر لاہور کی گلی گوچوں میں رات گئے چاند رات کا سماں رہا، اين اے ايک سو بائيس ميں کون فاتح ہوگي، کس کو شکست ہوگي، فيصلہ آج ہوگا،ن ليگ کے متوالے اور کپتان کے کھلاڑي دونوں ہي جيت کے لئے پرعزم ہيں، لاہور کی سياسي سرگرميوں نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

گھڑي پر تاريخ بدلي اور الٹي گنتي شروع ہوگئي، پولنگ شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے تک کپتان کي کيمپ ميں گہماگہمي اپنے عروج پر ہے اور کھلاڑي ميدان مارنے کے لئے پراميد ہيں۔

دوسري جانب ن ليگ کے شير بھي ايازصادق کي ہيٹ ٹرک کي آس لگائے بيٹھے ہيں اور تحريک انصاف کو ايک بار پھر شکست دينے کا دعويٰ کيا جارہا ہے۔ دونوں جماعتوں نے ووٹروں کو لانے کے ليے گاڑيوں کا انتظام ، پولنگ ايجنٹوں کي نامزدگي اور ديگر متعلقہ امور پہلے ہي نپٹا دئيے ہيں۔

ن لیگ اور پی ٹی آئی اين اے  ايک سو بائيس ميں ايک دوسرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کو تيار ہيں، انتخابي مُہم ميں دونوں جماعتوں نے ايڑي چوٹي کا زور لگایا۔ کپتان کے کھلاڑيوں نے اپنے اُميدواروں کو جتانے کے لئے لائحہ عمل تيار کر ليا، پي ٹي آئي کے آٹھ سو سے زائد حمايتي وکلاء پولنگ اشٹيشنوں پر شفاف انتخابات کو يقيني بنائيں گے۔ ،

دونوں جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ ڈور کو ڈھيل نہيں دينگے اور مقابلہ سرکرکے ہي دم ليں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کیلئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام انتخابی سامان پر یزائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیئے ہیں، جب کہ فوج اور پولیس کے جوانوں نے پولنگ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھال لیا، کوریج کارڈز میڈیا اور آبزرور کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

این اے ایک سو بائیس کے 3 لاکھ 37 ہزار 762 ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، اپنے اپنے ووٹرز کو پولنگ اسٹیشنز تک پہنچانے کے لیے گاڑیوں کے انتظامات بھی کرلیے گئے ہیں، لاہور کے ساتھ ساتھ اوکاڑہ کی نشست این اے 144 میں بھی پولنگ کرائی جائے گی،لیکن سیاسی پنڈتوں کی نظریں این 122 پر جمی ہیں جس کے تخت کا تاج آج اپنے سر پر سجانے اور دوسرے کو ناکام بنانے کے لیے مسلم لیگ نون اور تحریک انصاف نے صف بندی مکمل کرلی ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube