Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عمران خان کی گالی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی،سعد رفیق

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago

لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے میدان میں نہیں آنا چاہیے تھا، وہ شخصی حملے کرتے ہیں۔ لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی، ملک سے گولی کی سیاست ختم کی ہے۔ گالی کی...

لاہور : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے میدان میں نہیں آنا چاہیے تھا، وہ شخصی حملے کرتے ہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ گالی اور گولی کی سیاست نہیں چلے گی، ملک سے گولی کی سیاست ختم کی ہے۔ گالی کی سیاست بھی ختم کریں گے۔ غلط بیانی عمران خان کی عادت بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ غلط زبان استعمال کرنے والوں کو سوچنا چاہیے کہ اُن کی گالیوں کے جواب میں ن لیگ کے قائدین اُنہیں دعائیں دیتے ہیں، دوسروں پر تنقید کرنے والے عمران خان خود ہر طرح کی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں، عمران خان میں شیخ رشید کی عادتیں سرایت کر چکی ہیں لیکن ہم اور ہماری جماعت کا کارکن پرامن رہنے والے لوگ ہیں اور صرف ووٹ کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں اور وہ اِسی طاقت سے این اے 122 کے معرکے میں فتح یاب ہوں گے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube