Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئی ثابت کردے فنڈز لیے ہیں تو سیاست چھوڑ دونگا،عمران خان

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پی ٹٰ آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کر دیا، سماء کے پروگرام میں کپتان نے یہ بھی بتایا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ کیسے ہوتی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ دھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے خلیجی...

اسلام آباد : پی ٹٰ آئی چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کو مناظرے کا چیلنج کر دیا، سماء کے پروگرام میں کپتان نے یہ بھی بتایا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ کیسے ہوتی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ دھاندلی سے الیکشن جیتتی ہے، عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے خلیجی ملکوں سے الیکشن کیلئے پیسہ لیا، ہر پارٹی کی فنڈنگ کھل کر سامنے آنی چاہیے، ، ایک ملک نے مجھے فنڈنگ کی آفر کی، میں نے منع کر دیا، کوئی ثابت کر دے فنڈز لیے ہیں تو سیاست چھوڑ دونگا۔

سماء کے خصوصی پروگرام میں اینکر ندیم ملک سے خصوصی گفت گو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے الیکشن میں ایک لاکھ84ہزار میں سے 53ہزار ووٹ جعلی نکلے تھے، آئین اور قانون کے مطابق یہ بہت بڑا جرم ہے، پنجاب کے الیکشن کمیشن میں جسٹس ریاض کیانی بیٹھے ہیں، ن لیگ کا بندہ پنجاب الیکشن کمیشن میں بیٹھا ہے، دوسری جانب ایاز صادق کہتے ہیں کہ الیکشن عملے کا قصور ہے، جب کہ ہمارا مؤقف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی، جس کے بعد دو ہی آپشن بچے تھے کہ بائیکاٹ کرتے یا دھاندلی بے نقاب کرتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سسٹم کو بےنقاب کرنے کا فیصلہ کیا  ہے، نئے پاکستان کی بنیاد عدل اور انصاف پر ہوگی، فنڈنگ سے متعلق اصغر خان کیس زیر سماعت ہے، انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے خلیجی ملکوں سے الیکشن کیلئے پیسہ لیا، ہر پارٹی کی فنڈنگ کھل کر سامنے آنی چاہیے، کوئی ثابت کردے فنڈز لیے ہیں تو سیاست چھوڑ دونگا، ایک ملک نے مجھے فنڈنگ کی آفر کی،میں نے منع کر دیا، شاہ محمودقریشی اس بات کے گواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی سے پیسے لیتے ہیں تو غلام بن جاتے ہیں، میاں صاحب گیدڑوں کی طرح درباریوں کے پیچھے نہ چھپیں، انہوں نے میاں صاحب کو للکارتے ہوئے کہا کہ خود کو شیر کہتے ہو تو شیر بن کر بھی دکھاؤ، اس موقع پر عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دے دیا۔

عمران خان نے دہراتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے کرپٹ ترین آدمی ہیں، نواز شریف کے سامنے کہوں گا انہوں نے کیسے جج خریدے، بڑے احترام کیساتھ میاں صاحب کو اعداد و شمار بتاؤں گا، بغیر نام لیے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے امیر ترین آدمی نے صرف477روپے ٹیکس دیا، نواز شریف این آر او لے کر باہر گئے،شوگر ملز تو یہیں تھیں، بہانہ کیا گیا کہ کمائی نہیں ہوئی اس لیے ٹیکس نہیں دیا، نواز شریف کے بیٹے کے پاس کہاں سے اتنا پیسہ آیا، نواز شریف بڑے بڑے پروجیکٹ بنا کر پیسہ نکالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ این اے122میں ن لیگ صرف دھاندلی سےجیت سکتی ہے، این اے122کےعوام ن لیگ کے خلاف ہے،شکرہےفوج اوررینجرزپولنگ اسٹیشنزپرہوں گے،پی پی144میں بھی مقابلہ کریں گے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube