Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم کی پریس کانفرنس پرکپتان کااعتراض مسترد،الیکشن کمیشن نےکلین چٹ دیدی

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2015 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : تحریک انصاف کو وزیراعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط الٹا گلے پڑگیا، میاں صاحب قبل از انتخاب دھاندلی کے الزام سے بری!!!  الیکشن کمیشن نے عمران خان کے آڈیوپیغام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔ این اے 122 کےمعرکے سے ایک روز...

اسلام آباد : تحریک انصاف کو وزیراعظم نواز شریف کی پریس کانفرنس کے خلاف چیف الیکشن کمشنر کو خط الٹا گلے پڑگیا، میاں صاحب قبل از انتخاب دھاندلی کے الزام سے بری!!!  الیکشن کمیشن نے عمران خان کے آڈیوپیغام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

این اے 122 کےمعرکے سے ایک روز پہلے ماحول مزید گرم ہوگیا، وزیراعظم کی طویل پریس کانفرنس کو پی ٹی آئی نے قبل از الیکشن دھاندلی قرار دیدیا، چیف الیکشن کمشنر کو گرماگرم خط لکھ دیا، معاملے کا نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا مگر ہوا کچھ نہیں۔

خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب اور ان کے وزراء نے انتخابی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں ہیں، الیکشن کمیشن کے ممبر پنجاب ریاض کیانی مسلم لیگ ن سے ملے ہوئے ہیں، پی ٹی آئی کو ان سے انصاف کی توقع نہیں، چیف الیکشن کمشنر خود انتخابی عمل پر نظر رکھیں۔

ادھر الیکشن کمیشن نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم یا وزرا کی پریس کانفرنس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں، اگر وہ ووٹر کو قائل یا ترقیاتی اسکیموں کا اعلان کریں تو ایکشن لیا جائیگا، کمیشن نےساتھ ہی کہا ہے کہ عمران خان کا آڈیو پیغام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، کیونکہ انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد پیغام اور اشتہار پر پابندی ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube