Monday, August 3, 2020  | 12 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

سانحہ منیٰ میں شہید پاکستانیوں کی تعداد ستاون ہوگئی: ڈاکٹر طارق

SAMAA | - Posted: Oct 3, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 3, 2015 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کی تعداد ستاون جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جن لواحقین کی جانب سے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے ان پر کام جاری ہے۔ اسلام ٓاباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم...

اسلام آباد: سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والوں کی تعداد ستاون جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد سو تک پہنچ گئی ۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ جن لواحقین کی جانب سے میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے ان پر کام جاری ہے۔

اسلام ٓاباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے فوکل پرسن  برائے سانحہ منٰی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ منٰی میں شہید ہونیوالوں کی تعداد ستاون ہوگئی ہے ۔ جن میں سے چھبیس افراد کی تدفین کی جا چکی ہے ۔

سانحہ میں بارہ پاکستانی زخمی ہیں جبکہ سینتیس افراد اسپتال سے فرسٹ ایڈ کے بعد ڈسچارج ہو چکے ہیں ۔

فوکل پرسن نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد ساٹھ سے بڑھ کر سو تک پہنچ گئی ہے ۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور آپریشن مکمل ہونے تک سعودی عرب میں رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ جن لواحقین کی جانب سے  میتیں پاکستان لانے کی درخواست کی گئی ہے ان پر بھی کام جاری ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube