Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مسئلہ کشمیر حل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے: نواز شریف

SAMAA | - Posted: Oct 1, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 1, 2015 | Last Updated: 5 years ago

نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں آج کشمیریوں پر ظلم کا چرچا ہوا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مسلہ کشمیر حل نہ ہونے پر اقوام متحدہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔ نواز شریف کہتے ہیں قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو بتایا کہ...

نیویارک: دنیا کے سب سے بڑے ایوان میں آج کشمیریوں پر ظلم کا چرچا ہوا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مسلہ کشمیر حل نہ ہونے پر اقوام متحدہ کو ذمہ دار ٹھہرا دیا۔

نواز شریف کہتے ہیں قراردادوں پر عمل نہ ہونا اقوام متحدہ کی ناکامی ہے۔ وزیر اعظم نے عالمی برادری کو بتایا کہ پاکستان دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کشمیر میں امن کیلئے چھ تجاویز پیش کردیں۔

وزیر اعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ خطے میں امن کے لیئے بھارت ذمہ داری نبھائے۔

نوازشریف نے واضح کیا کہ دنیا میں مسلمان ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ عالمی برادری امتیازی رویہ ترک کرے۔

وزیر اعظم نے دنیا کے سب سے بڑے ایوان کو بتادیا کہ پاکستان دنیا کے امن کیلئے سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے۔ دہشتگردی میں سب سے زیادہ قربانیاں بھی پاکستان نے دیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube