Wednesday, June 23, 2021  | 12 ZUL-QAADAH, 1442

وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر کا ٹیلی فون بڈھ بیر حملے کی مذمت

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2015 | Last Updated: 6 years ago

Ashraf Ghani & Nawaz Sharif

اسلام آباد / کابل : وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کرکے بڈھ بیر حملے کی مذمت کی۔

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے پیر کے روز وزیراعظم نواز شریف کو افغان صدر اشرف غنی ٹیلی فون کیا اور بڈھ بیر حملے کی مذمت کی، گفت گو میں افغان صدر نے حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت بھی کی۔ اس موقع پر افغان صدر نے پاکستان کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

واضح رہے کہ بڈھ بیر پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر حملے میں 29 افراد شہید ہوئے، جس میں سولہ نمازی، پاک فوج کے کیپٹن اسفند یار، اور پاک فضائیہ کے اہل کار شامل تھے۔ حملے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور دہشت گرد بھی وہیں سے آئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube