Friday, March 5, 2021  | 20 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے،ایئرچیف

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago

پشاور :  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فضائیہ ہر  ممکن اقدام کرے گی۔ پشاور میں پیر کے روز پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ کے دورے کے موقع...

پشاور :  پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فضائیہ ہر  ممکن اقدام کرے گی۔

پشاور میں پیر کے روز پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ کے دورے کے موقع پر فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے ایئرچیف مارشل سہیل امان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو اس بات سے واقف ہونا چاہیے کہ کوئی ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتا، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ نے حملے کے دوران فضائیہ کے اہلکاروں کی جرت مندی کو سراہا اور اہلکاروں کو شاباش دی۔

مزید پڑھیں :کیپٹن اسفند نے سینے پر گولیاں کھائی پھر بھی دہشت گردوں سے لڑتے رہیں

11921605_10153559273619919_2445353065238775467_n

ایئر چیف کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت ایئرمین ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے، دشمن کے ساتھ بہادری سے لڑے، دورے کے دوران ایئر چیف نے ایئرفورس کے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ ایئرچیف نے دہشت گردوں کے حملے کے دوران جرات اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے والون کو خراج تحسین پیش کیا۔ سہیل امان نے کیمپ میں موجود ائیرمینز کو شاباش بھی دی۔

مزید پڑھیں : بڈھ بیر حملے میں افغانستان ملوث ہے،آئی ایس پی آر

12047045_1028870803824531_8485675247485073588_n

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے، دشمن جان لے کہ وہ ہمارے عزم کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، دہشت گردوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،  پاک فضائیہ دہشت گردی کے خلاف مزید جوش و جذبے کے ساتھ لڑے گی، جب کہ دہشت گردوں کو ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube