پشاور : پاک فضائیہ کے بيس پر حملے کے پانچ دہشت گردوں کي شناخت ہوگئي ہے، شناخت کے بعد دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف کاروائي شروع ہوگئی، اب تک بارہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ بڈھ بير کيمپ حملہ کيس ميں اہم پيش رفت سامنے آئی ہے، پانچ حملہ آورں کي شناخت...
پشاور : پاک فضائیہ کے بيس پر حملے کے پانچ دہشت گردوں کي شناخت ہوگئي ہے، شناخت کے بعد دہشت گردوں سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف کاروائي شروع ہوگئی، اب تک بارہ افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔بڈھ بير کيمپ حملہ کيس ميں اہم پيش رفت سامنے آئی ہے، پانچ حملہ آورں کي شناخت ہوگئی، فنگر پرنٹ کے ذريعے انکشاف ہوا ہے کہ دہشت گردوں ميں تين خيبر ايجنسي سے جب کہ دو کا تعلق سوات سے ہے۔شناخت کے فوراً بعد سيکیورٹي اداروں کي بڑي کارروائي دیکھنے میں آئی، سوات اور خيبر ايجنسي کے علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران بارہ افراد کو گرفتار کیا گا ہے، جن کا تعلق دہشت گردوں کے خاندان سے ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد ابراہيم ، سراج الدين، رب نواز، عدنان اور محمد اسحاق کی عمريں 19 سے 27 سال کے درميان ہے۔ سماء