لاہور : وزير ريلوے خواجہ سعد رفيق کا کہنا ہے کہ اس وقت ايک دوسرے پر تنقيد کی نہيں، بلکہ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کی ضروت ہے۔
لاہور نشاط کالوني پارک ميں سانحہ پشاور بڈھ بير ميں شہيد ہونے والوں کي غائبانہ نماز جنازہ ادا کي گئي۔ غائبانہ نماز جنازہ ميں وزير ريلوے خواجہ سعدرفيق سميت لوگوں کي کثير تعداد نے شرکت کي۔
اس موقع پر ميڈيا سے گفت گو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفيق کا کہنا تھا کہ دہشت گردي کي جنگ ميں ہم پاک افواج کے ساتھ ہيں، دہشت گردي کے خاتمے تک اس کا مقابلہ کريں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہميں کپيٹن اسفنديار بخاري جيسے نوجوانوں پر فخر ہے، دہشت گرد پاکستان کے دشمنوں کے ليے کام کر رہے ہيں۔ سماء