Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور اور ملحقہ علاقوں میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن،متعدد افراد زیرحراست

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago

پشاور : پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملحقہ علاقوں ميں پوليس نے سرچ اينڈ اسٹرائيک آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست ميں لے ليا۔ پي اے ايف کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی ايف آئي آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلی گئی ہے،...

پشاور : پشاور میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد ملحقہ علاقوں ميں پوليس نے سرچ اينڈ اسٹرائيک آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست ميں لے ليا۔

پي اے ايف کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی ايف آئي آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کرلی گئی ہے، کاؤنٹر ٹيرار ازم ڈيپارٹمنٹ ميں کيمپ انچارج کي مدعيت ميں ایف آئی آر درج کی گئی۔

دوسري جانب مختلف تفتیشی ٹیموں نے کیمپ کا دورہ کيا اور شواہد جمع کرانے کا سلسلہ شروع کر ديا، ڈي اين اے کے لئے دہشت گردوں کے اعضاء کے نمونے اور فنگر پرنٹ حاصل کر لیے گئے، جب کہ موبائل ڈيٹا سے مقامي سہولت کاروں کے بارے ميں بھي تفتيش کي جارہي ہے۔

پشاور کے مختلف علاقوں ميں سکیورٹی اداروں کا سرچ آپريشن بھی جاری ہے، آٹھ افغان باشندوں سميت اٹھائيس مشتبہ افراد کو حراست ميں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube