Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دودھ کی قیمت پہنچ سے باہر ہونے لگی

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
دودھ کی قیمت پہنچ سے باہر ہونے لگی

ویب ایڈیٹر:

کراچی:شہرقائد میں دودھ فروشوں کی من مانیاں بھی عروج پر ہیں۔ شہر قائد میں دودھ مقررہ کردہ سرکاری نرخ 70 روپے فی لیٹرروپے کے بجائے 94 روپے فروخت ہونے لگا۔

جی ہاں ،کراچی میں دودھ کی قیمت میں اب ایک دو روپے نہیں، اکٹھے 10 روپے فی لیٹر کاضافہ کر دیا گیا ہے،حکومتی نرخوں کو یکساں نظر انداز کر کے کسی خاطر میں نہ لانے والے دودھ فروشوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شہری کہتے ہیں کہ دودھ فروش پہلے ہی 10 روپے سے زائد مہنگا دودھ فروخت کررہے تھے۔ اب فی لیٹر 10روپے کا مزید اضافہ سراسر ظلم ہے۔

دودھ کی قیمتوں میں گزشتہ اضافے پرتو کمشنرکراچی کوجوش نہیں آیا تھا لیکن اب 10 روپے فی لیٹرکے حالیہ اضافے کو کمشنر صاحب نے افسوسناک قرار دےد یا ہے۔ شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ مہنگادودھ بیچنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائےگی۔

مہنگائی کی چکی میں پسنے والے شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت کو منافع خوروں کو لگام ڈالے۔ جس طرح مہنگائی میں اضافہ کیا جاتا ہے اسی طرح قیمتوں میں کمی بھی کی جانی چاہیئے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube