Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

ملک میں197 مدارس کوغیرملکی فنڈنگ ملتی ہے،وزیرداخلہ کی بریفنگ

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
ملک میں197 مدارس کوغیرملکی فنڈنگ ملتی ہے،وزیرداخلہ کی بریفنگ

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ملک میں قائم تمام مدارس دہشتگردی میں ملوث نہیں، ملک میں 197 مدارس کوغیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے،جس میں سے47 مدارس پنجاب، جب کہ تیس سے زائد سندھ میں ہیں، حکومت مدارس کو تحویل میں نہیں لینا چاہتی۔

وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے اتحاد تنظیم المدارس کے علماء نے ملاقات کی، ملاقات میں ساجد میر، عطا الرحمان، تقی عثمانی، حنیف جالندھری اور دیگر علماء نے شرکت کی، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر مذہبی امور سردار یوسف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

اجلاس میں مدارس کی رجسٹریشن، اصلاحات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا، جب کہ مدارس اصلاحات پر وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی ایکشن پلان میں مدارس سے متعلق امور پر بریفنگ شرکاء کو بریف کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ملک میں 197 مدارس کو غیر ملکی فنڈنگ ملتی ہے، 47 مدارس پنجاب، جب کہ تیس سے زائد سندھ میں ہیں، مختلف وجوہات کے باعث پورے ملک میں تین درجن سے زائد مدارس بند کئے گئے ہیں، وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ مدارس غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی جگہوں پر تعمیر تھے، تمام مدارس دہشت گردی میں ملوث نہیں، حکومت مدارس کو تحویل میں نہیں لینا چاہتی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube