Tuesday, November 24, 2020  | 7 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

الطاف حسین کی تصویر، تقریر، ٹیکر، لائیو نشریات،ہر طرح کی الیکٹرونک میڈیا پر کوریج کی پابندی

SAMAA | - Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 7, 2015 | Last Updated: 5 years ago
الطاف حسین کی تصویر، تقریر، ٹیکر، لائیو نشریات،ہر طرح کی الیکٹرونک میڈیا پر کوریج کی پابندی

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پیمرا نے بھی الطاف حسین کی تصویر، تقریر، ٹیکر، لائیو نشریات اور ہر طرح کی الیکٹرونک میڈیا پر کوریج کی پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ پیمرا کے حکم پر ایم کیوایم نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا ہے۔

الطاف حسین کو قومی اداروں کے خلاف تقریریں مہنگی پڑگئیں، الطاف حسین کے خلاف ایک کے بعد ایک بڑا فیصلہ آگیا،لاہور ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے الطاف حسین کی براہ راست تقریر پر پابندی لگادی، اب کوئی بیان نہیں چلے گا، نہ ہی الطاف حسین کی تصویر نشر یا شائع ہوگی۔

دوسری جانب پیمرا نے بھی عدالت عالیہ کے حکم پر عمل کیا اور اعلامیہ جاری کر دیا۔ پیمرا نے ٹی وی اور اخبارات کو الطاف حسین کی تقریر، خبر اور تصویر دکھانے سے منع کر دیا۔ ایم کیوایم بھی اپنے قائد کے حق میں بول پڑی اور بڑا در کھٹکھٹانے کا اعلان کر دیا، بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

کیس کی اگلی سماعت اٹھارہ ستمبر کو ہوگی، جس میں وفاقی حکومت کو الطاف حسین کی شہریت کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube