Monday, December 6, 2021  | 30 Rabiulakhir, 1443

کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 36 افراد زیرحراست

SAMAA | - Posted: Sep 10, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 10, 2015 | Last Updated: 6 years ago

ویب ایڈیٹر:

کراچی: کراچی کےمختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران 36 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ سولجر بازار پولیس نے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پی آئی بی کالونی اورپرانی سبزی منڈی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق آپریشن میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی پولیس نے صدرمیں کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

ادھرسولجر بازار پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ اس نے دوران  ڈکیتی مزاحمت کرنے  پر ایک بچے کو قتل کیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube