ہوم   >  پاکستان

مکہ حادثے میں پندرہ پاکستانی شہید ہوئے: العربیہ ٹی وی

4 years ago
مکہ حادثے میں پندرہ پاکستانی شہید ہوئے: العربیہ ٹی وی

ریاض: العربیہ ٹی وی کے مطابق مکہ مکرمہ میں پیش  آنے والے دلخراش واقعے میں پندرہ پاکستانی شہید ہو گئے ۔۔ جبکہ پاکستانی سفیرنے چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔

شہدا ء کی کلُ تعداد ایک سو سات ہو گئی ہے ۔۔ اور دو سو اڑتیس عازمین زخمی ہیں ۔ سعودي فرمانروا بھی  جائے حادثہ پہنچے اورواقعے پرافسوس کا اظہار کیا ۔۔

شدید بارش، ژالہ باری اورتیز ہوائیں کرین گرنے کا سبب بنیں۔ جس سے سینکڑوں عازمین شہید اورمتعدد زخمی ہو گئے ۔۔

العربیہ ٹی ویکے مطابق شہید ہونے والوں میں پندرہ پاکستانی شامل ہیں ۔۔ جبکہ پاکستانی سفیر منظورالحق نے چھ پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق کردی ہے ۔۔

 

پاکستانی سفیر کا کہنا ہے شہید پاکستانیوں کے ورثاء سعودی عرب میں ہیں ۔۔ تیناسپتالوں میں چھتیس پاکستانی زیرعلاج ہیں ۔۔ جن کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔۔

دوسری جانب العربیہ ٹی وی کے مطابق شہید ہونے والے پاکستانیوں  کیتعداد پندرہ ہے ۔ جبکہ کلُ شہدا ایک سو سات ہیں اور دو سو اڑتیس عازمین زخمی ہیں ۔۔

سعودی فرمانرواشاہ سلمان  مکہ مکرمہ پہنچے اورمتاثرہ مقام کا دورہ کیا۔۔ واقعے پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی  کہ نمازیوں اور زائرین کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔  سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں