Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارت کیساتھ راکی سرگرمیوں کامعاملہ اٹھائیں گےاورثبوت دینگے،سرتاج عزیز

SAMAA | - Posted: Aug 8, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 8, 2015 | Last Updated: 5 years ago
بھارت کیساتھ راکی سرگرمیوں کامعاملہ اٹھائیں گےاورثبوت دینگے،سرتاج عزیز

ویب ایڈیٹر:

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات میں پاکستان میں ’’را‘‘ کی مداخلت کا معاملہ اٹھایا جائے گا، جب کہ دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو جائز تسلیم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو پاکستان پر بناء ثبوت الزام تراشی شروع ہوجاتی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات رواں ماہ 23 اور 24 تاریخ کو متوقع ہے جب کہ ملاقات کے ایجنڈے پر مشاورت جاری ہے اور اس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کی مداخلت کا معاملہ اٹھائیں گے اور ثبوت بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اسمبلی کشمیر کے متنازع وجود پر قائم ہے لہٰذا مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے اسپیکر کو کامن ویلتھ کانفرنس میں دعوت دینا پاکستان کے مؤقف کی نفی ہے۔

سرتاج عزیز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر اسمبلی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرے گا، مشیر خارجہ نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں پیغام دیدیا اور کہا کہ دولت مشترکہ پارلیمانی کانفرنس شیڈول کے مطابق ہوگی، کسی کے نہ آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

مشیر خارجہ کا کہنا تھا کابل میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہیں، جب کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات کا آئندہ دور طالبان کی قیادت طے ہونے پر ہوگا۔ طالبان اور افغان حکومت کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور حوصلہ افزا رہا، دوسرے مرحلے کے لئے بھی پرامید ہیں۔

واضح رہے مقبوضہ کشمیر اسمبلی اسپیکرکو مدعو نہ کرنے پر بھارت نے کامن ویلتھ کانفرنس میں شرکت سے انکار کیا تھا جو 30 ستمبر سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد میں ہوگی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube