Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

نجی نیوز چینل کا کارڈ رکھنے والی بھتہ خور خاتون گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 17, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 17, 2015 | Last Updated: 6 years ago

ویب ایڈیٹر :

لاہور : لاہور میں گارڈن ٹاؤن پولیس نے جان سے مارنے کی دھمکی دے کر شہریوں سے بھتہ مانگنے والی خاتون سميت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گارڈن ٹاؤن پولیس کے مطابق انہیں شکایت موصول ہوئی کہ علاقہ میں واقع ہوٹل کے مالک سید خان سے نامعلوم افراد ٹیلی فون پر دس لاکھ روپے بھتہ مانگ رہے ہیں، بھتہ خوروں نے رقم دینے سے انکار کرنے پر قتل کی دھمکی بھی دی۔

پولیس نے ٹیلی فون ریکارڈ کی مدد سے بھتہ خوروں کا سراغ لگایا اور تین ملزموں مبشر، راجہ افتخار اور سیماب کو گرفتار کرلیا، ایس ایچ اوگارڈن ٹاؤن کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے جعلی کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube