Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: اسکول وین ڈرائیورز ہڑتال پر، جگہ جگہ احتجاج

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
کراچی: اسکول وین ڈرائیورز ہڑتال پر، جگہ جگہ احتجاج

ویب ایڈیٹر:

کراچی: شہر قائد میں اسکول وین ڈرائیورز کی ہڑتال نے والدین کو مشکل میں ڈال دیا۔ پہیہ جام کرنے والے اسکول وین ڈرائیورز نے آج شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کیا۔

وین ڈرائیورز کی احتجاجی ریلیاں پریس کلب کے سامنے آ کر جمع ہوں گی۔ 

اسکول وینز کے ڈرائیور، ڈی آئی جی ٹریفک کے سی این جی سلنڈر نکالنے کے احکامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاجا آج ہڑتال پر ہیں ۔ ڈرائیورز کی ہڑتال کے باعث کراچی میں آج اسکول وین نہیں چل سکیں جس کے باعث والدین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مجبورا والدین کو اپنے بچوں کو اسکول چھوڑنے کیلئے رکشے، موٹر سائیکل یا ٹیکسی کا سہارا لینا پڑا اور تو اور کوئی تو تانگے پر بچوں کو اسکول چھوڑ کر آیا۔

والدین اور وین ڈرائیورز میں تلخ کلامی بھی ہوئی، والدین کا موقف ہے کہ وین ڈرائیور پٹرول کے پیسے لیتے ہیں لیکن بچوں کو سی این جی بم پر پٹھا کراسکول پہنچاتے اور واپس لاتے ہیں۔ دوسری جانب وین ڈرائیورز کہتے ہیں کہ دھماکہ سی این جی سے نہیں ایل پی جی سلنڈر سے ہوتا ہے۔ ڈرائیورز کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ انہیں 50 روپے فی لیٹر کا پٹرول کارڈ بنا کردیا جائے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube