Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارت ایک بار پھر مذاکرات سے بھاگ گیا

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2015 | Last Updated: 5 years ago
بھارت ایک بار پھر مذاکرات سے بھاگ گیا

ویب ایڈیٹر

کراچی : بھارت ایک بار پھر مذاکرات سے بھاگ گیا، کشمیری رہنماؤں کو بلانے پر پڑوسی ملک نے پاکستان سے مذاکرات منسوخ کردیئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات سے انکار کردیا، کشمیری رہنماؤں کو بلانے پر بات چیت ختم کرنے کا اعلان کیا گیا، ہائی کمشنر کی کشمیریوں سے ملاقات نا مناسب ہے۔

ایک جانب مذاکرات منسوخی کی خبر چلائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی میڈیا یہ بھی کہہ رہا ہے کہ بات چیت ختم کرنے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں ہوسکی۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات کی منسوخی کا علم ہوا، بھارت نے اب تک مذاکرات منسوخی کی اطلاع نہیں، سرکاری طور پر آگاہ کرنے پر ہی رد عمل دیں گے، میڈیا رپورٹس پر فی الحال تبصرہ نہیں کرسکتے ۔

اس سے قبل بھارت نے مذاکرات کیلئے کشمیری حریت رہنماؤں سے سرتاج عزیز کو ملاقات نہ کرنے کی شرط عائد کی تھی، تاہم پاکستان نے مذاکرات کیلئے بھارتی شرط ناقابل قبول قرار دے کر مسترد کردی تھی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube