Tuesday, November 30, 2021  | 24 Rabiulakhir, 1443

یوم القدس : فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں مظاہرے اور ریلیاں

SAMAA | - Posted: Jul 10, 2015 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 10, 2015 | Last Updated: 6 years ago

اسٹاف رپورٹ

کراچی : قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کیلئے کی جانے والی جدوجہد سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں یوم القدس جوش و خروش سے منایا گیا، کراچی، لاہور، کوئٹہ سمیت تمام شہروں میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔

قبلہ اول کی بازیابی، مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاج اور ریلیاں نکالی گئیں، اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی۔

کراچی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے یوم القدس ریلی نکالی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، القدس ریلی نمائش تا تبت سینٹر تک نکالی گئی، علامہ راجہ ناصر کا کہنا تھا کہ یوم القدس قبلہ اول کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ تمام مظلومین سے اظہار یکجتی کا دن ہے۔

لاہور ميں مجلس وحدت مسلمين اور آئی ايس او نے اسلام پورہ سے پنجاب اسمبلی تک يوم القدس ريلی نکالی، کوئٹہ میں بھی فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم القدس منایا گیا۔

ملتان میں یوم القدس کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور اسرائیل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، سرگودھا میں بھی خواتین اور بچوں سمیت مظاہرین  نے ریلی نکالی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں کوٹلی امام حسین سے بنوں اڈہ تک ریلی نکالی گئی، بدین، میرپور خاص اور جیکب آباد میں شیعہ تنظیموں نے ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاج کیا۔ سماء

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube