Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

آرمی چیف کی اگلے مورچوں پرتعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
آرمی چیف کی اگلے مورچوں پرتعینات فوجی جوانوں کے ساتھ عید

اسٹاف رپورٹ

میران شاہ/ وانا : آرمی چیف جنرل راحیل شریف جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے عید الفطر وزیرستان میں گزار رہے ہیں، انہوں نے نماز عید کے بعد جوانوں کو مبارک باد دی، اور دہشت گردی کے خاتمے تک مشن جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

آپریشن ضرب عضب میں مصروف فوجی جوانوں کے حوصلے بڑھانے کا عزم لیے آرمی چیف وزیرستان میں اگلے مورچوں پر عید منانے پہنچ گئے، اس موقع پر پاک فوج نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک مشن جاری رکھنے کا عزم کا اظہار بھی کیا۔

آئی ایس پی اآر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف عید جنوبی وزیرستان میں منائی اور آپریشن ضرب عضب میں مصروف جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی۔ گزشتہ روز جنرل راحیل شریف نے آخری افطار بھی جوانوں کے ساتھ ہی کی تھی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے تک مشن جاری رہے گا۔ اپنے ٹیوٹر پیغام میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو شکست ہورہی ہے اور امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو شکست دے کر آگے بڑھے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube