Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وی وی آئی پی شخصیات کی آمد،فیصل مسجدمیں نمازعیدوقت سےپہلےادا

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
وی وی آئی پی شخصیات کی آمد،فیصل مسجدمیں نمازعیدوقت سےپہلےادا

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : شہر اقتدار میں چھوٹی عید پر شہر کی سب سے بڑی مسجد میں بڑے لوگوں نے تو نماز پڑھی تاہم سیکڑوں شہری عید کی نماز سے محروم رہ گئے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں عید کی نماز کا سب سے بڑا اجتماع منفرد ثابت ہوا۔ صدر ممنون حسین اور کئی وی وی آئی پی شخصیات کی آمد کے باعث نماز عید وقت سے پہلے ہی ادا کر دی گئی۔

 

فیصل مسجد میں صبح ساڑھے سات بجے نماز عید ادا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم وی وی آئی پیز کی سیکیورٹی کے باعث نماز سات بجے ہی ادا کردی گئی جس کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے شہری فیصل مسجد میں نماز پڑھنے سے محروم رہ گئے۔

 

مسجد کے اندر نماز ختم ہونے کا سن کر کچھ شہری تو مایوس ہوکر گھروں کو لوٹ گئے جبکہ کثیر تعداد نے فیصل مسجد کے باہر لان میں دوسری نماز ادا کی۔ صدر ممنون حُسین کی وی آئی پی موومنٹ اور نماز عید کا ادا نہ ہونا اس بات کی نفی کرتا ہے کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز نہ کوئی بندہ رہا نہ بندہ نواز۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube