Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک فوج کسی بھی صورت قوم کومایوس نہیں کریگی،آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
پاک فوج کسی بھی صورت قوم کومایوس نہیں کریگی،آرمی چیف

ویب ایڈیٹر:

وانا : پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد اب فرار کی راہ پر ہیں مگر انہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی، انشااللہ پاک فوج کسی صورت بھی قوم کو مایوس نہیں کرے گی۔ ساری توجہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والے، سہولت کاروں اور مدد گاروں پر ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف نے عید کا دن وزیرستان میں اگلے مورچوں میں جوانوں کے ساتھ گزارا، وانا جنوبی وزیرستان میں نماز عید ادا کی اور شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک کا بھی دورہ کیا، جہاں گھروں کو واپس آنے والے متاثرین سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سربراہ پاک افواج جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان آمد پر اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کےلیے اپنے گھروں سے دور رہنا قابل فخر فوجی روایت ہے، پوری قوم مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے، قوم کا پاک فوج پر اعتماد ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہے، قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

جنرل راحیل کو آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے آپریشن ضرب ضب میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد اب فرار کی راہ پر ہیں مگر انہیں چھپنے کو جگہ نہیں ملے گی۔ آرمی چیف شمالی وزیرستان پہنچنے والے آئی ڈی پیز اور قبائلی عمائدین سے بھی عید ملے اور آپریشن کے متاثرین کی قربانی اور جذبے کو سراہا۔   آرمی چیف جنرل راحیل نے شہداء     اور زخمیوں کوخراج تحسین پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر شہیدوں اور غازیوں کو نہیں بھلا سکتے۔

اس سے قبل جنرل راحیل شریف جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر پہنچے جہاں انہوں نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کے ساتھ نماز عید ادا کی اور انہیں عید کی مبارک باد دی۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube