Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہوریوں کوبھیگےموسم کی عیدی،نشیی علاقےزیرآب،دو افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 18, 2015 | Last Updated: 5 years ago
لاہوریوں کوبھیگےموسم کی عیدی،نشیی علاقےزیرآب،دو افراد جاں بحق

اسٹاف رپورٹ

لاہور : لاہور میں عید کے پہلے روز ہونے والی بارش نے پورے شہر میں جل تھل کردیا، جگہ جگہ کھڑے پانی سے جہاں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں کرنٹ لگنے اور چھتیں گرنے کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

ساون نے عید کے پہلے ہی دن شہر کو پانی پانی کر دیا، عید کی نمازپڑھنے کے لیے آئے شہریوں کو بھی بارش نے خوب نہلایا۔ ہفتہ کی صبح شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، جب کہ واسا کیي جانب سے سڑکوں سے پانی نکالنے کا عمل اب شروع نہیں کیا جاسکا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر رُکا بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کررہا ہے ،اور واسا کا عملہ غائب ہے، نواں کوٹ کے علاقے میں کرنٹ لگنے کے واقعہ دوافراد جاں بحق ہوگئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube