Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کورکمانڈرکراچی لیفںںٹ جنرل نویدکاسینٹرل جیل اورالااظہرگارڈن کادورہ

SAMAA | - Posted: Jul 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 19, 2015 | Last Updated: 5 years ago
کورکمانڈرکراچی لیفںںٹ جنرل نویدکاسینٹرل جیل اورالااظہرگارڈن کادورہ

ویب ایڈیٹر:

کراچی : آرمی چیف کی طرح کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے بھی عید پر جوانوں اور شہیداء کے ساتھ ملاقات کرکے مصروف دن گزارا، عید کے دوسرے روز کور کمانڈر کراچی کی اہم ترین سرگرمیاں رہیں، لفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سینٹرل جیل کراچی اور بعد ازاں سانحہ صفورا کے شہید خاندانوں سے تعزیت کیلئے الا اظہر گارڈن کا دورہ کیا۔

کور کمانڈڑ کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا بھلایا نہیں جا سکتا، دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، کور کمانڈر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی سینٹرل جیل بھی گئے۔

بعد ازاں کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ  جنرل نوید مختار نے الاظہر گارڈن کا بھی دورہ کیا اور سانحہ صفورا کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا تھا کہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، یہ سانحہ بھلایا نہیں جاسکتا۔

کور کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ واقعہ کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے، سانحہ صفورا میں دہشت گردی کے تمام بڑے کرداروں کو پکڑ لیا ہے، دہشت گردی کیخلاف حاصل کردہ کامیابیوں کو مزید مستحکم کرنا ضروری ہے۔ دہشت گردوں کے ذریعے ان کے سہولت کاروں اور مالی معاونت کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس سے قبل کورکمانڈرکراچی لفٹیننٹ جنرل نویدمختار نے سینٹرل جیل کا بھی دورہ کیا۔ سیکیورٹی پر تعینات فوجی، رینجرز، پولیس، ایف سی کے اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں، کور کمانڈر نے اہلکاروں کے پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube