Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سیلاب اور بارشیں، سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں 10 دن اضافے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jul 29, 2015 | Last Updated: 5 years ago
سیلاب اور بارشیں، سندھ میں اسکولوں کی تعطیلات میں 10 دن اضافے کا فیصلہ

اسٹاف رپورٹ

کراچی : سندھ میں سیلاب اور بارشوں کے باعث اسکولوں کی تعطیلات میں 10 دن کے اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا، سیکریٹری تعلیم سندھ نے سمری چیف سیکریٹری سندھ کو ارسال کردی۔

سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے محکمہ تعلیم کے افسران سے مشاورت کی، جس میں سیلاب کی وجہ سے سندھ میں اسکول کی چھٹیوں میں اضافے کی تجویز دی گئی، سیکریٹری تعلیم سندھ نے اسکول کی چھٹیوں میں 10 روز کے اضافے کیلئے چیف سیکریٹری سندھ کو سمری ارسال کردی۔

سیکریٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو بچوں کی اسکول آمد میں مشکلات ہوں گی، جس کے باعث چھٹیوں میں توسیع کیلئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube