ہوم   >  پاکستان

بھارت اپنی کھال میں رہے،پاکستان میانمارنہیں،منہ توڑجواب دینگے،وزیرداخلہ

4 years ago
بھارت اپنی کھال میں رہے،پاکستان میانمارنہیں،منہ توڑجواب دینگے،وزیرداخلہ

ویب ایڈیٹر :

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بھارتی گیڈر بھبھکیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان میانمار نہیں، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں بھارتی دھمکیوں، گیڈر بھبھکیوں اور بھارتی وزیر راجیا وردھن راٹھور کے بیان پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میانمار میں نہیں، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان سے متعلق ہر غلط عزائم رکھنے والی کان ، آنکھیں کھو لیں، پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، وزیراعظم نواز شریف نے پاک بھارت امن مذاکرات کا اعادہ کیا، بھارت نے مذاکرات کے تمام دروازے بند کردیئے، ایل او سی پر بمباری بھارتی پالیسی کا حصہ بن گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی وزرا کی طرف سے اشتعال اور دھمکی آمیز بیانات معمول بن گئے ہیں، بھارتی قیادت دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دے، پاکستان پر تسلط قائم کرنے کے بھارتی عزائم کامیاب نہیں ہوں گے، پاکستان کے خلاف عزائم رکھنے والے اپنے کان اور آنکھیں کھولیں۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں