ہوم   >  پاکستان

لاہور میں نابینا افراد چوتھے روز بھی سڑکوں پر

5 years ago
لاہور میں نابینا افراد چوتھے روز بھی سڑکوں پر

ویب ایڈیٹر:

لاہور :وعدے وفا نہ ہونے پر 3 روز سے احتجاج کرتے نابینا افراد کے پنجاب حکومت کےساتھ مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے ہیں۔ مظاہرین نے کلمہ چوک پر دھرنا دے کر میٹروبس سروس معطل کردی۔

پنجاب حکومت سے تحریری معاہدے میں مستقل ملازمت کی یقین دہانی نہ ملنے پر نابینا افراد آج چوتھے روز بھی سڑکوں پر ہیں۔ میٹرو بس سروس کے روٹ پر دھرنا دیے بیٹھے یہ نابینا افراد مطالبات منظور ہونے تک گھر جانے پرآمادہ نہیں ہیں۔

گذشتہ روز وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سے مذکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا تھا مگر تحریری معاہدے میں ایڈہاک ملازموں کو مستقل کرنے کا کوئی ذکر نہ ہونے پرنابینا افراد پھر سے سڑکوں پر آگئے اور میٹرو بس کے روٹ پر دھرنا دے دیا۔

نابینا افراد کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت ان کی ایڈ ہاک ملازمتوں کو مستقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔

دوسری جانب دھرنے کے باعث میٹروبس کاروٹ  2 مراحل میں تقسیم ہوگیا جس سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ مظاہرین کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت جب تک سنجیدگی سے ان کا مطالبہ پورا نہیں کرتی وہ سڑکوں پر ہی رہیں گے۔ سماء

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں