شمالی وزیرستان میں آرمی کا سرچ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

June 11, 2015
شمالی وزیرستان میں آرمی کا سرچ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

ویب ایڈیٹر:

راوالپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں پاک فوج نے کارروائی کرتے ہوے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق رات گئے پاک فوج کے جوانوں نے دتہ خیل میں سرچ آپریشن کیا جس میں 10 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاکستان آرمی کی جانب سے جاری آپریشن ضرب عضب میں اب تک سینکڑوں دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے جبکہ انکے بیشترٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے ہیں۔ سماء