ہوم   > پاکستان

بھارت کے اشتعال انگیز بیانات کیخلاف سینیٹ میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

SAMAA | - Posted: Jun 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 11, 2015 | Last Updated: 5 years ago
بھارت کے اشتعال انگیز  بیانات کیخلاف سینیٹ میں متفقہ مذمتی قرارداد منظور

ویب ایڈیٹر:

کراچی:بھارتی قیادت کے اشتعال انگیزجارحانہ بیانات اوردھمکیوں کیخلاف سینیٹ میں متفقہ مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ مذمتی قرارداد قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں پیش کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیارہیں ۔ عالمی برادری بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے دہشت گردانہ بیان کا نوٹس لے۔

متفقہ قرارداد کے متن کے مطابق بھارتی وزیراعظم کا بیان ملک کی سلامتی پرحملہ ہے، پاکستان کسی کو اپنی سرحدی حدود کی خلاف ورزی نہیں کرنے دے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران ارکان نے جارحانہ بیانات پر بھارتی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

ق لیگ کے مشاہد حسین نے کہا کہ بھارت غیر ذمہ دار نیوکلیئر پاور ہے،بھارت رقبے کے لحاظ سے بڑا اور ذہن کے اعتبار سے چھوٹا ملک ہے۔ ایم کیو ایم کے طاہر مشہدی نے کہا کہ پاکستان کے معاملات میں بھارتی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔ سینیٹراعتزاز احسن نے مشورہ دیا کہ میڈیا اورحکومتی وزرا اپنا لہجہ مدھم رکھیِں،کوئی آسمان نہیں ٹوٹ رہا۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube