Thursday, December 3, 2020  | 16 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف انسٹھ سال کے ہوگئے

SAMAA | - Posted: Jun 16, 2015 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jun 16, 2015 | Last Updated: 5 years ago
پاک فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف  انسٹھ  سال کے ہوگئے

اسٹاف رپورٹ

راول پنڈی / کوئٹہ : پاک افواج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج اپنی انسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں، اپنی سالگرہ کے دن بھی روس کے سرکاری دورے پر موجود پاک افواج کے پندرہوییں سالار کی پیشہ ورانہ زندگی شجاعت اور کارناموں سے بھری ہے۔

فوجی خاندان کا بہادر سپہ سالار جس نے پاکستان کو دہشت گردی سے نجات دینے کا بیڑا اٹھایا، ایک خاندان لیکن دو نشان حیدر کے اعزازات، یعنی جنرل راحيل شريف آج اپنی انسٹھویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

جنرل راحیل شریف کی کی پیدائش سولا جون انیس سو چھپن کو کوئٹہ میں ایک راجپوت خاندان میں ہوئی، وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں نشان امتیاز(ملٹری)، ہلال امتیاز (ملٹری) سمیت چودہ ایوارڈز اور تمغوں کے حقدار قرار پائے۔

میجر شبیر شہید نشان حیدر اور میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے جنرل راحیل شریف نے ستائیس نومبر دو ہزار تيرہ کو جب پاک آرمی کی کمانڈ سنبھالی تو ملک بنیاد پرستی انتہا پسندی کے جال میں بری طرح پھنسا ہوا تھا، لیکن سپہ سالار نے ایک طرف تو شمالی علاقہ جات میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تو دوسری جانب کراچی سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں لیے زمین تنگ کردی، آج جب ان کی سالگرہ ہے تو بھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ ہونے کے بجائے روس کے سرکاری دورے پر ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube